’اگر آپ یہ دیکھ رہے ہیں تو مجھ سے مل لیں پلیز‘ ہانیہ عامر کی شاہ رخ خان سے ملنے کے لیے منتیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
ہانیہ عامر کے متعدد کلپس ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں کبھی وہ اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتی نظر آتی ہیں تو کبھی اپنے مشہور ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے حوالے سے رائے دیتی دکھائی دیتی ہیں۔
حال ہی میں ان کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں میزبان ہانیہ عامر سے سوال کرتا ہے کہ کیا ان کی شاہ رخ خان سے ملاقات ہوئی ہے ؟ جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ابھی تک شاہ رخ خان سے نہیں مل سکیں اور یہ بہت افسوس کی بات ہے۔ ہمیں تو دوست ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’شاہ رخ خان اگر آپ یہ دیکھ رہے ہیں تو مجھ سے مل لیں پلیز‘۔
ہانیہ عامر کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی گئی، صارفین کا کہنا تھا کہ ان کو انڈیا کے سارے اداکار پسند ہیں کیونکہ پھر انہیں انڈیا میں کام مانگنا ہے تو کسی نے کہا کہ کچھ تو وقار دکھائیں ایسی باتیں مت کریں۔
ایک صارف نے کہا کہ پاکستان میں جتنے بھی مشہور ہو جاؤ پاکستانی اداکاروں کی بالی ووڈ کی ہوس کبھی ختم نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ ہانیہ عامر شاہ رُخ خان کی بڑی مداح ہیں اور وہ ان کے سگنیچر انداز میں ویڈیو بھی بناتی نظر آتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہانیہ عامر نے گزشتہ سال لندن ٹرپ کے دوران شاہ رخ خان کا ’سگنیچر‘ اسٹیپ دیتے ہوئے ایک ویڈیو بنائی تھی جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔