خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے واقعے پر نواز شریف کا سخت ردعمل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے واقعے پر صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کا ردعمل سامنے آگیا۔
صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہاکہ جن لوگوں نے خواجہ آصف کے ساتھ یہ حرکت کی ان کے نصیب میں ہی یہی کچھ ہے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ان لوگوں کی تربیت اور گرومنگ ہی ایسے کی گئی ہے کہ لوگوں کے پیچھے دوڑنا اور بھاگنا ہے۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہاکہ خواجہ آصف مرد مجاہد ہیں جنہوں نے ہر دور میں ہر طرح کے حالات کا جوانمردی سے مقابلہ کیا۔
واضح رہے کہ لندن کے دورے پر گئے ہوئے خواجہ آصف کو ایک شخص نے گالیاں دیں اور چاقو کے ذریعے حملے کی دھمکی بھی دی۔
خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ خواجہ آصف کی سامنے آنے والی ویڈیو چند روز قبل کی ہے۔