شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک کردیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا .

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد ہلاک جبکہ 6 زخمی بھی ہوئے . فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے . آئی ایس پی آر نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں . واضح رہے کہ اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں آپریشن کے دوران سرغنہ سمیت 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا . . .

متعلقہ خبریں