کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 15 نومبر کو موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 15نومبر کو موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ، زیارت، ژوب ،بارکھان،موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ،میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے ۔ دوسری جانب بدھ کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا ۔