مریم کا سموگ پر خط لکھنے کا بیان، بھارتی وزیر اعلیٰ پنجاب کا دلچسپ ردعمل آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سموگ کے معاملے پر بھارت کو خط لکھنے کا عندیہ دیے جانے پر بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے ردعمل دے دیا .
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کہہ رہے ہیں کہ پاکستان میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ کہتی ہیں کہ میں خط لکھوں گی کہ آپ کا دھواں لاہور آتا ہے .

بھگونت مان نے کہا کہ دوسری جانب دہلی والے کہتے ہیں کہ تمہارا دھواں دہلی آتا ہے، تو کیا ہمارا دھواں چکر لگاتا رہتا ہے؟

عارف علوی کی بطور صدر مملکت تقرری کیخلاف درخواست ،آئینی بینچ نے درخواستگزار کو نوٹس جاری کردیا

خیال رہے کہ بھارتی پنجاب اور ہریانہ میں چاول کی فصل کی کٹائی کے بعد کسانوں کی جانب سے فصلوں کی باقیات کو آگ لگا دی جاتی ہے جس سے اٹھنے والا دھواں اطراف کے علاقوں میں آلودگی کا سبب بنتا ہے .

گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسموگ کے معاملے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھنے کا عندیہ دیا تھا . لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا تھا کہ اسموگ کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی ہے اور سموگ کے معاملے پر پاک بھارت ڈپلومیسی کی ضرورت ہے .

انہوں نے کہا تھا کہ سوچ رہی ہوں اسموگ کے معاملے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھوں .

. .

متعلقہ خبریں