وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء ادا کرنے کی درخواست کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ قوم سے درخواست ہے کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لیے خصوصی دعا مانگی جائے، علمائے کرام اور مشائخ عظام خاص طور پر نماز استسقاء کے اہتمام میں اپنا کردار ادا کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بارش برسنے سے ماحول میں بہتری آئے گی، بیماریوں سی نجات ملنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے، اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی جائیں تا کہ انسانی زندگی کو اس تکلیف سے نجات مل سکے، وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے، موجودہ صورت حال میں باران رحمت کی شدید ضرورت ہے۔