یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل مدت کے لیے پریمیم ورژن کے استعمال کی پیشکش ہورہی ہوگی۔ یوٹیوب پریمیم کا سب سے بڑا سیلنگ پوائنٹ یہ ہے کہ یہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اشتہار سے پاک سہولت فراہم کرے گا جبکہ اب تک جو یوٹیوب استعمال کیا جا رہا تھا اس پر اشتہارات کی بھرمار ہوتی ہے اور آپ چاہتے نہ چاہتے ہوئے بھی انہیں کچھ سیکنڈز کے لیے دیکھنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
زیادہ تر ایڈ بلاک ایکسٹینشنز بھی اب یوٹیوب پر کام نہیں کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگ پریمیم سبسکرپشن حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
پریمیم استعمال کرنے والے صارفین کیا بتا رہے ہیں؟
پریمیم ہونے کے باوجود کچھ صارفین اب بھی ایپ پر اشتہارات دیکھ رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک صارف نے سوشل میڈیا پر اپنی لوگوں کو اپنی شکایت سے آگاہ کیا اور یوٹیوب کی سپورٹ ٹیم کو بھی مسئلہ بتایا۔
پلیٹ فارم کی سپورٹ ٹیم نے انہیں جواب دیا کہ محدود مدت کی پیشکش سے استفادہ کرنے والے پریمیم صارفین کو اب بھی پروموشنل اشتہارات دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔
اس سے مراد یہ ہے کہ یوٹیوب نے تصدیق کردی ہے کہ یہ پلیٹ فارم کی طرف سے کوئی بگ یا مسئلہ نہیں ہے بلکہ آفیشل اشتہارات ہیں جو پریمیم صارفین کے لیے بھی پیش کیے جاتے ہیں۔ جب کہ دیکھا جائے تو یہ ایک عجیب بات ہے کیوں کہ صارفین اشتہارات سے بچنے کے لیے ادائیگی کر رہے ہیں۔
گو کمپنی نے اس صارف کی شکایت کے جواب میں اس بات پر معذرت کی لیکن ساتھ ہی یہ بھی جتادیا کہ صارفین یوٹیوب پریمیم کے ساتھ یوٹیوب میوزک سے مفت استفادہ کرسکتے ہیں۔