بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔
موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سروسز گوادر، کیچ، آواران، خضدار، قلات، زیارت، ہرنائی، دکی، لورالائی، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور موسیٰ خیل میں معطل ہوئی ہیں جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
صوبائی کیپیٹل کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ہے۔
مذکورہ سہولیات کی معطلی سے متعلق ارباب اختیار کی جانب سے کسی قسم کا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے ان سروسز کی معطلی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کی گئی ہے۔