خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ڈی آئی جی خضدار سہیل خالد کے مطابق حملے میں اب تک 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ زخمیوں کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔