بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ،رواں سال کیسز کی تعداد 24ہوگئی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 24 ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں پولیو کا نیا کیس ضلع جعفرآباد سے رپورٹ ہوانئے کیس کے ساتھ صوبے میں اس سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے ، اس سے پہلے رواں سال صوبے کے 12 اضلاع سے پولیو کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ، قلعہ عبداللہ سے پولیو کے 6 اور کوئٹہ سے تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، چمن ، پشین اور ژوب سے دو، دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اس کے علاوہ ڈیرہ بگٹی، چاغی، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ ، خاران، نوشکی اور لورالائی سے ایک ایک کیس شامل ہیں۔