میرے ریسٹ ہاوس پرکالعدم تنظیم بی ایل اے کا حملہ ناکام بنا دیا، سردار عبدالرحمن کھیتران


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب مسلح تنظیم بی ایل اے کا میرے بارکھان ریسٹ ہاوس تومنی میں حملہ کیا ہے جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کا حملہ ناکام بنا دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ ریسٹ ہاوس پر حملہ کرنے والے مسلح افراد کی تعداد 20 سے زیادہ تھی حملہ ایم 16 ہینڈ گرینیڈ سے کیا گیا جس سے گھاس میں آگ لگی اور ٹینٹ جل گیااور ٹاور کو جزوی طور پر نقصان ہواواقعے میں میرا ایک پالتو جانور زخمی ہوا ہے