دکی، ہرنائی، شاہرگ اور چمالنگ سے تیسرے روز بھی پنجاب کے لئے کوئلے کی سپلائی احتجاجاً بند
لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔ٹرانسپورٹ رہنماو¿ں نے لورالائی ڈی جی خان شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ امدورفت کے لئے مکمل طور پر بند کردی ہے پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے لورالائی کو پنجاب ڈی جی خان سے ملانے والی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا ہےہڑتال کی وجہ سے مسافر اور مال برادر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی۔یونین کی جانب سے ہڑتال کی وجہ سے کوئلے کی لوڈنگ بھی گزشتہ تین دنوں سے بند ہے۔کوئلے کی لوڈنگ کی بندش کی وجہ سے دکی ہرنائی اور شاہرگ سمیت چمالنگ سے آج تیسرے روز بھی پنجاب کے لئے کوئلہ کی لوڈنگ نہ ہوسکی ہے۔دکی ہرنائی چمالنگ اور شاہرگ سے روزانہ 15 ہزار سے زائد ٹن کوئلہ پنجاب اور ملک کے مختلف علاقوں کو سپلائی کی جاتی تھی۔ٹرانسپورث یونین ٹرکوں کو جلانے کے خلاف احتجاج کررہی ہے ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کے ضلعی صدر رضا محمد ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چما لنگ ہرنائی اور دکی میں مسلح افراد نے دن دہاڑے ٹرکوں کو جلاکر فرار ہوگئے۔جسکی وجہ سے مالکان کا کروڑوں رویے کے نقصانات ہو چکے ہیں۔مگر تاحال حکومت کی جانب سے معاوضہ ادا نہیں کی جارہی مالکان کو معاوضہ کی ادائیگی تک احتجاج جاری رہیگا۔کوئلے کی بندش غیر معینہ مدت تک جاری رہیگی۔مطالبات تسلیم نہ ہونے پر 16 نومبر سے پورے بلوچستان میں لوڈنگ بند کی جائیگی۔یونین کی اپیل پر آج این 70 اور این 50 میختر اور ڑوب کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال ہے۔