کوئٹہ، مختلف علاقوں سے 2 لاشیں برآمد
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جو بظاہر نشے کے عادی افراد معلوم ہوتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ٹیکسی سٹینڈ کے قریب 53سالہ پرویز مسیحی کی نعش برآمد ہوئی جو کلی کوتوال نواں کلی کے رہائشی تھے۔ لاش کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے ورثا کے حوالے کردیا گیا۔اسی طرح کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب غوری قلعہ کے پاس سعید شاہوانی قبرستان کے نزدیک ایک اور لاش ملی جس کی شناخت عمر حسین کے نام سے ہوئی، جو مشرقی بائی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ ریسکیو حکام نے اسے بھی سول ہسپتال منتقل کیاجہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ذرائع کے مطابق دونوں افراد بظاہر نشے کے عادی لگ رہے ہیں۔ اس واقعے کی مزید تحقیقات متعلقہ پولیس حکام کر رہے ہیں۔