کراچی سے چوری کی موٹرسائیکلیں حب میں بیچنے والے ملزمان گرفتار
کراچی (قدرت روزنامہ)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں کارروائی کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزمان موٹر سائیکلیں چوری اور چھین کر حب میں بیچتے تھے۔اس گینگ کا سربراہ ملزم صابر پہلے ہی پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزمان سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں اور چیسز برآمد ہوئے ہیں۔