سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت


سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے
لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب کے سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔
پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی جانب سے تمام سرکاری محکموں کو ہدایات ارسال کر دی گئی ہیں سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب، آئی جی پنجاب، ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی اور چیئرمین پی آئی ٹی بی ، ہوم ،پبلک پراسیکیوشن ،لاء، لائیوسٹاک ،ایکسائز اور امپلی مینٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹس کو مراسلہ کر دیا گیا۔
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے اکتیس جنوری تک ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات مرتب کی جائیں گی،سترا فروری دوہزار پچیس تک منصوبوں کی ابتدائی تجاویز فراہم کی جائیں گی،مارچ دو ہزار پچیس تک سترہ تک ترقیاتی بجٹ کے پہلے ڈرافٹ کی سکروٹنی کی جائے گی۔۔
اکتیس مارچ دوہزار پچیس تک سالانہ ترقیاتی پروگرام کی ابتدائی تجاویز پر اجلاس ہونگے. پچیس اپریل تک حتمی شکل دی جائے گی۔
دو مئی دوہزار پچیس سے سولہ مئی دو ہزار پچیس تک بریفنگ سیشنز ہونگے تیس مئی دو ہزار پچیس کو محکمہ خزانہ پنجاب کو آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ ارسال کیا جائے گا.جون دو ہزار پچیس میں پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جائے گا، پچیس اگست دو ہزار پچیس کو سرکاری محکمے ترقیاتی بجٹ پر سالانہ رپورٹس مرتب کریں گے۔