چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا


پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے بعد اب بھارت نے پاکستان سے ایونٹ کی میزبانی چھیننے کا بھی منصوبہ بنالیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی میں سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سے انکاری بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کے تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کی صورت میں میزبانی کیلئے ”خود” کو پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پاک بھارت میچ نہ ہونے پر آئی سی سی براڈ کاسٹرز کو زرتلافی ادا کرے گا، جس کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے مذاکرات جاری ہیں۔
دوسری جانب پاکستان نے بھی ایونٹ میں شریک بورڈ ممبرز سے مشاورت کا عمل تیز کردیا ہے تاکہ بھارتی لابی کو سبق سکھایا جاسکے۔
خیال رہے کہ بھارتی ٹیم نے 16 سال قبل ایشیاکپ کیلئے 2008 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد متعدد بار سیکیورٹی ایشوز کا کہہ کر دورہ کرنے سے صاف انکار کردیا جبکہ قومی ٹیم نے 2023 ورلڈکپ کیلئے بھارت کا دورہ کیا تھا۔
قبل ازیں فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاکستان کو میزبانی کی آئی سی سی بورڈ ممبرز میٹنگ میں متفقہ منظوری دی گئی تھی جبکہ اکتوبر 2024 میں ایونٹ کے ابتدائی شیڈول پر بھی بورڈ میٹنگ میں سوال نہیں اٹھایا گیا تھا تاہم بھارت نے دھوکا دہی کرتے ہوئے اچانک ایونٹ کے آغاز سے محض چند مہینوں پہلے ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا۔
دوسری جانب خبریں سامنے آئی تھیں کہ متبادل یا ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایونٹ میں بھارتی ٹیم کے میچز سری لنکا، دبئی منتقل کردیے جائیں تاہم پی سی بی کے انکار پر ٹورنامنٹ کو جنوبی افریقہ منتقل کرنے کی باز گشت سنائی دی لیکن جنوبی افریقی بورڈ نے میزبانی سے لاعلمی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ 1996 کے بعد پاکستان میں یہ پہلا آئی سی سی ایونٹ ہونا تھا تاہم اسے منتقل کرنے کیلئے بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے۔

Recent Posts

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

22 mins ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

33 mins ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

36 mins ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

48 mins ago

مہوش حیات کو شادی کیلئے کیسا لڑکا چاہیے؟ انٹرویو وائرل

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

1 hour ago

بالی ووڈ کا امیر ترین خاندان جو ماضی میں پھل فروخت کرتا تھا، آج دولت کتنی ہے؟

یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…

1 hour ago