عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی جاوید کے نئے انداز نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں اور انکی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔
بھارتی ماڈل و اداکارہ عرفی جاوید اپنے انوکھے فیشن سینس کی وجہ سے بھارت سمیت پڑوسی ممالک میں بھی مشہور ہیں، انہوں نے روز مرہ استعمال کی چیزوں سے مختلف اور انوکھے لباس تیار کروا کر پہنے جو خوب وائرل ہوئے۔
تاہم اس مرتبہ عرفی نے باربی کا روپ دھار لیا ہے جو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
وائرل ہونے والی نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عرفی نے سنڈریلا کے جیسا گھریلو لباس پہنا ہے جوکہ پہلے ایک غریب لڑکی کے کپڑوں میں تھی اور جیسے ہی عرفی گھومتی ہیں ان کا ڈریس سنڈریلا کے خوبصورت ڈریس میں تبدیل ہوجاتا ہے اور وہ شہزادی سنڈریلا ’باربی‘ بن جاتی ہیں۔
مداحوں کی جانب سے بھارتی ماڈل کے اس ٹرانسفارمیشن کو بےحد پسند کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر عرفی کے ناقدین بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ آج عرفی نے واقعی حیران کردیا کیونکہ انہیں لگا تھا عرفی ہمیشہ کی طرح کسی انوکھے لباس میں نظر آئیں گی مگر اس مرتبہ انہوں نے سب کے دل جیت لیے۔
عرفی جاوید کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ اس خوبصورت لباس میں حقیقیت کی باربی لگ رہی ہیں اور انکا فیشن سینس کمال ہے۔