بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا


عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا ہے، وکیل فیصل چوہدری
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق خبروں کے بعد عمران خان کا بیان سامنے آ گیا۔
بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا گیا ہے، وہ سیاست میں حصہ نہیں لے رہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے بانی کا پیغام پارٹی رہنماؤں تک پہنچانا تھا انکے ذریعے پیغام رسانی کی گئی، کیونکہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی قائدین سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، خان صاحب بنی گالا نہیں بیٹھے، وہ جیل میں ہیں وہاں بھی انھیں کٹ اف کردیا گیا ہے، انکی رسائی پارٹی تک روک دی گئی ہے، جب اس طرح کے حالات پیدا کئے جائیں گے تو پیغام کسی نہ کسی کے ذریعے تو بھیجا جائے گا۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ نیب کے بیان کے بعد چیئرمین نیب اور تفتیشی استعفی دیں، انکو جھوٹے مقدمہ میں ٹرائل کیا گیا،شفاف ٹرائل کے بنیادی حقوق کا حق نہیں دیا گیا، بانی کے خلاف سیاسی انتقام پر مبنی کیسسز کس شدومد کے تحت چلائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چھبیسویں ترمیم کے بعد عدلیہ کو حکومت کا ایک ادارہ اور کینگرو کورٹ بنا دیا گیا ہے، بانی نے قوم سے کہا ہے کہ باہر نکلے، کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے لیکن ملک میں جمہوریت موجود ہی نہیں، پی ٹی ائی کو قاضی فائز اور سکندرسلطان نے منصوبہ بندی کرکے ہروایا۔ اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملانے کے لئے سیاسی کمیٹی کی ذمہ داری لگائی گئی ہے۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

6 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

19 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

48 mins ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

59 mins ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

1 hour ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

1 hour ago