بالی ووڈ کا امیر ترین خاندان جو ماضی میں پھل فروخت کرتا تھا، آج دولت کتنی ہے؟


یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے امیر ترین خاندان کبھی پھل فروخت کیا کرتا تھا مگر یہ خاندان نہ تو کپور خاندان ہے، نہ خان، نہ چوپڑا، نہ بھٹ اور نہ ہی جوہر، بلکہ یہاں بات ہورہی ہے بالی ووڈ کے مشہور بھوشن کمار خاندان کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ وہ خاندان ہے جو ماضی میں پھل فروخت کر کے گزر بسر کرتا تھا تاہم آج اس خاندان کی دولت کا تخمینہ 10 ہزار کروڑ روپے ہے۔
47 سالہ بھوشن کمار بھارتی فلم اور میوزک پروڈیوسر ہیں اور سپر کیسٹ انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر بھی ہیں ان کی کمپنی ٹی سیریز دنیا بھر میں مشہور ہے جس نے لاتعداد گانے پروڈیوس کئے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق بالی ووڈ کے اس امیر ترین خاندان کے پاس 1.2 ارب ڈالر سے زائد کی دولت ہے، حالانکہ ان خاندان میں کوئی بڑا اسٹار یا اداکار موجود نہیں تاہم انہوں نے بطور میوزک اور فلم پروڈیوسر بالی ووڈ میں اپنا مقام بنایا تاہم اب ان کی اہلیہ دویا کھوسلا کمار بطور اداکارہ بالی ووڈ کی فلموں میں دکھائی دے رہی ہیں۔
ہورن انڈیا رچ لسٹ 2024 میں بھارت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دولت مند ترین افراد کا ذکر کیا گیا ہے، جس میں مکیش امبانی اور گوتم اڈانی سرفہرست ہیں جبکہ بھارتی فلم انڈسٹری سے بھی کئی نام اس میں شامل ہیں اور بالی ووڈ کے دولت مند ترین خاندانوں میں سب سے اوپر بھوشن کمار کے خاندان کا نام آتا ہے۔
ماضی میں یہ پوزیشن کپور اور چوپڑا خاندان کے پاس ہوا کرتی تھی تاہم اب بھوشن خاندان سرفہرست ہے۔
یاد رہے کہ بھوشن کمار معروف بھارتی فلم اور میوزک پروڈیوسر گلشن کمار کے بیٹے ہیں، جنھیں اگست 1997 میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

48 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

1 hour ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

1 hour ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago