مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ اب شادی کے بارے میں سنجیدہ ہوچکی ہیں اور جلد ہی شادی کریں گی۔
حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات نے ایک انٹرویو میں ایک مرتبہ پھر شادی اور شوہر سے متعلق گفتگو کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اداکارہ مہوش حیات سے سوال پوچھا گیا کہ 6 ماہ پہلے جب آپ سے سوال کیا تو آپ نےشادی کیلئے منع کیا تاہم اب آپ شادی کیلئے کیسے راضی ہوگئیں۔
جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ اب وہ شادی کے بارے میں سوچ رہی ہیں کیونکہ انکی والدہ بھی کہتی ہیں کہ شادی کرنی تو ہے اس لئے اب سوچ رہی ہوں کہ کرلوں۔
رپورٹر نے سوال کیا کہ آپ کا شوہر کیسا ہوگا؟ جس پر مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وہ سب سے الگ ہوگا سب سے جدا ہوگا۔
مہوش نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ شوہر میں بہت سی باتیں دیکھوں گی وہ خود مختار ہے یا نہیں اس کا وریہ کیسا ہے گھر والوں کے ساتھ رویہ کیسا ہے اور وہ غصے میں کیسا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مہوش حیات نے دو مختلف انٹرویوز میں شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ جلد شادی کرلیں گی تاہم اب تک انہیں کوئی ایسا ملا نہیں جیسا وہ چاہتی ہیں۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…