عمران خان نےاہم شخصیت سےاستعفیٰ مانگ لیا

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان کے بعد چیئرمین نیب اور تفتیشی استعفی دیں،انکو جھوٹے مقدمہ میں ٹرائل کیا گیا، شفاف ٹرائل کے بنیادی حقوق کا حق نہیں دیا گیا، بانی نے قوم سے کہا ہے کہ باہر نکلے،کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے لیکن ملک میں جمہوریت موجود ہی نہیں،خان صاحب بنی گالا نہیں بیٹھے،وہ جیل میں ہیں وہاں بھی انھیں کٹ آف کر دیا گیا ہے،انکی رسائی پارٹی تک روک دی گئی ہے .

تفصیلات کے مطابق فیصل چودھری نےمیڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ نیب کے بیان کے بعد چیئرمین نیب اور تفتیشی استعفی دیں،انکو جھوٹے مقدمہ میں ٹرائل کیا گیا، شفاف ٹرائل کے بنیادی حقوق کا حق نہیں دیا گیا،ہم ریفرنس کو ریمانڈ بیہ کرنے کو نہیں مانیں گے، عمران خان کے خلاف سیاسی انتقام پر مبنی کیسسز کس شدومد کے تحت چلائے جا رہے ہیں،26ترمیم کے بعد عدلیہ حکومت کا ایک ادارہ اور کینگرو کورٹ بنا دیا گیا ہے .

فیصل چودھری نے کہا کہ بانی نے قوم سے کہا ہے کہ باہر نکلے،کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے لیکن ملک میں جمہوریت موجود ہی نہیں،پی ٹی آئی کو قاضی فائز اور سلندرسلطان نے منصوبہ بندی کرکے کروایا،اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملانے کے لئے سیاسی کمیٹی کی ذمہ داری لگائی گئی ہے، عمران خان نے کہا بشری بی بی سیاست میں حصہ نہیں لے رہیں . نہ لیں گی،بشری بی بی نے بانی کا پیغام پارٹی رہنماوں تک پہنچانا تھا انکے ذریعے پیغام رسانی کی گئی کیونکہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی قائدین سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی .

انہوں نے کہا کہ خان صاحب بنی گالا نہیں بیٹھے،وہ جیل میں ہیں وہاں بھی انھیں کٹ آف کر دیا گیا ہے،انکی رسائی پارٹی تک روک دی گئی ہے،جب اس طرح کے حالات پیدا کئے جائیں ےے تو پیغام کسی نہ کسی کے ذریعے تو بھیجا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں