اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی اور اسلامی نظریاتی کونسل کے مؤقف کو غلط قرار دے دیا ہے۔
مولانا طارق جمیل نے اسلام نظریاتی کونسل کے اس فیصلے کو غلط قرار دیا ہے جس میں غیر قانونی وی پی این کا استعمال غیر شرعی قرار دیا گیا ہے۔
مولانا طارق جمیل نے اسلام نظریانی کونسل کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح تو موبائل فون بھی حرام ہے، کیوں کہ اس میں وی پی این کے بغیر ہی اتنی چیزیں دیکھنے کے لیے ہیں، میرے خیال سے یہ فتوی صحیح نہیں ہے، یہ تنگ ذہنی ہے، درست فیصلہ نہیں ہے۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ کون سی شرعی کونسل نے فتویٰ دیا ہے۔’مجھے تو یہ بھی نہیں پتا کہ نظریاتی کونسل ہے کیا اور اس میں کون لوگ ہیں، میں نے اس حوالے سے اپنی رائے دے دی، ان کے پاس کوئی دلیل ہوگی۔‘
یاد رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے غیر قانونی وی پی این کے استعمال کو غیر شرعی و ناجائز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کو اختیار ہے کہ غیر قانونی وی پی این کو بند کرے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…