ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ


لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے اس ماحول میں معاشی میدانوں سے اچھی خبر آئی ہے، پاکستان میں ڈالر اور دیگر بیرونی کرنسیوں کی قدر میں تنزلی کا سفر ہو گیا، روپے بھی آہستہ آہستہ طاقتور ہونا شروع ہو گیا ہے۔
پاکستان میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے کو ملی ہے جبکہ پاکستانی سٹاک مارکیٹ نے آج کاروبار کا مثبت اختتام ہوا ہے، سٹیٹ بینک اور اوپن مارکیٹ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی آئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی تنزلی:
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 11 پیسے کم ہو کر 277.74 روپے پر بند ہوئی ہے، اس سے پہلے یہ قیمت 277.85 روپے تھی، اس کمی کے باوجود ڈالر کی قیمت مجموعی طور پر بلند سطح پر ہی برقرار ہے۔
اوپن مارکیٹ میں کرنسیوں کی قیمتیں:
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 6 پیسے کمی کے ساتھ 278.74 روپے ہو گئی ہے، اس کے علاوہ یورو کی قیمت میں 2.43 روپے کی کمی آئی ہے اور یورو 293.01 روپے کا ہو گیا ہے، برطانوی پاؤنڈ بھی 1.99 روپے سستا ہو کر 352.45 روپے پر آ گیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال اور امارتی درہم کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور دونوں کرنسیوں کی قیمتیں بالترتیب 74.16 روپے اور 75.96 روپے پر برقرار رہی ہیں۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان:
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کا اختتام مثبت رہا، 100 انڈیکس میں 836 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 0.90 فیصد اضافے کے ساتھ 94,191 کی سطح پر بند ہوا، انڈیکس کی بلند ترین سطح 94,289 اور کم ترین سطح 93,672 رہی۔
آج کے کاروبار میں 32.68 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 8 کروڑ شئیرز کا تبادلہ ہوا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے، جو معیشت کے حوالے سے ایک مثبت اشارہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور انڈیکس میں بہتری آئی ہے۔