ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا دی ہے جو کہ ’ہونڈا‘ کے 2030 تک 30 الیکٹرک موٹر سائیکلیں لانچ کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔
آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے کہا ہے کہ اس کا تیار کردہ نئے ’ای وی فن کانسیپٹ‘ کے ساتھ الیکٹرک موٹر سائیکل مارکیٹ میں دھوم مچانے کے لیے تیار ہے جو کہ موٹر سائیکل ’ہونڈا‘ کے 2030 تک 30 الیکٹرک موٹر سائیکلیں لانچ کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔
’ای وی فن کانسیپٹ‘ ہونڈا کی پہلی الیکٹرک اسپورٹس موٹر سائیکل ہے، جو کہ تیز لائنوں اور سامنے نظر آنے والی بیٹری کے ساتھ ایک خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔
’ای وی فن کانسیپٹ ‘ موٹر سائیکل سے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس میں درمیانے سائز کا اندرونی انجن استعمال کیا گیا ہے جو کارکردگی کے اعتبار سے عام موٹر سائیکل کی طرح ہی کام کرتا ہے۔
کمپنی نے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ مکمل چارج پر 96 کلومیٹر سے زیادہ رینج تک سفر کرے گا۔ بیٹری فریم میں بہتری لائی گئی ہے اور ہونڈا کی موجودہ الیکٹرک کاروں کی طرح اسے بھی معیاری سی سی ایس 2 چارجر کا استعمال کرکے دوبارہ چارج کیا جاسکتا ہے۔
ہونڈا نے تصدیق کی ہے کہ ’ای وی فن کانسیپٹ‘ جلد ہی پروڈکشن کے مرحلے میں داخل کر دیا جائے گا اور اسے 2025 کے آخر تک شو رومز میں فروخت کے لیے بھیج دیا جائے گا۔