وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ اعلان کیا ہے۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 255 روپے 14 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر 15 دن بعد ردوبدل کرتی ہے۔
اس سے قبل 31 اکتوبر کو حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں1 روپے 35 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 3 روپے 85 پیسے اضافہ کیا تھا، تاہم لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 61 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ حکومت اس وقت پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر تقریباً 76 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے، پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی اور 16 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی بھی وصول کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ تقریباً 17 روپے فی لیٹر ڈسٹری بیوشن اور سیل مارجن آئل کمپنیوں اور ان کے ڈیلرز کو بھی ادا کیے جا رہے ہیں۔