ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کر دیا گیا۔
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کردیا ہے۔ اس نامزدگی کی خاص بات یہ ہے کہ کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس کی تاریخ میں اب تک کی سب سے کم عمر ترین ترجمان ہیں۔
کیرولین لیویٹ کی ذمہ داریوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے روز مرہ امور سے متعلق میڈیا کو آگاہ کرنا شامل ہے۔
علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی کابینہ کے اراکین کے ناموں کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے، امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکلا کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ اگر نو منتخب صدر نے یہ اقدام کیا تو اس سے محکمہ انصاف سیاست کی نظر ہوسکتا ہے۔