تحفظ کی یقین دہانی، بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ گڈز ٹرک مالکان نے 3 روز سے جاری ہڑتال ختم کر دی ہے۔ایسوسی ایشن کے رہنما عبدالرحمٰن نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے تحفظ کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کر رہے ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ حکومت نے کوئلےکے ٹرکوں کو سیکیورٹی دینےکی یقین دہانی کروائی ہے۔