کوئٹہ، سکول وین سے بچہ اغوا، ورثا کا احتجاجاًزرغون روڈبند، دھرنا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ پر دھرنادے کر بند کر دیا ۔برشور توبہ کاکڑی سے تعلق رکھنے والے کوئٹہ کے رہائشی حاجی ملنگ کے بھتیجے کو صبح 8 بجے سکول وین سے مسلح افراد نے اغواء کیا ہے لواحقین نے کوئٹہ سرینا چوک احتجاجا بند کردیا لواحقین کے مطا بق بچے کی بازیابی تک راستہ بند رہے گا