امن وامان کی صورتحال، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل، پی ٹی اے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز عارضی طور پر معطل کردیں۔پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق مجاز اداروں کی ہدایات پر بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز عارضی طور معطل کی گئی ہے۔علامیے کے مطابق یہ اقدام ان علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔