بلوچستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کی تسلسل اور ڈی سینٹرلائزیشن کی ضرورت ہے، جا م کمال


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی اسٹریٹجک ترقی کی ضرورت پر زور دیابلوچستان کی ترقی کے لیے پالیسی تسلسل اور ڈی سینٹرلائزیشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہمیں انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی طور پر سوچنا ہوگا بلوچستان میں انسانی سلامتی اور حکمرانی کے مسائل کے حل کے لیے ایک جامع حکمت عملی ضروری ہے انہوں نے مقامی معیشت کو فروغ دینے اور غربت کے خاتمے کو بلوچستان کی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ گوادر پورٹ اور سی پیک منصوبوں کو اقتصادی مواقع کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔ تاہم، انہوں نے شفافیت اور مقامی عوام کی شمولیت پر زور دیا تاکہ ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عام عوام تک پہنچ سکیں۔