چمن بارڈر پر پاسپورٹ پالیسی صرف افغانستان کیلئے، چمن کے شہری تو ہمارے اپنے ہیں، کمشنرکوئٹہ
چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے تھا کمشنر حمزہ شفقات چمن کے عوام کو 5 ہزار فری پاسپورٹ دیئے جائیں گے اور فری ویزا کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں بریگیڈیئر شکیل چمن میں حکومت بلوچستان کی جانب سے چمن کے مقامی شہریوں کے لئے مفت پاسپورٹ کی فراہمی کا افتتاحی تقریب ڈی سی کمپلیکس چمن میں منعقد ہوئی جس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات ، بریگیڈئیر شکیل احمد ، ڈپٹی کمشنرحبیب احمد بنگلزئی ایس پی چمن شہریار خان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی عطا اللہ خان اچکزئی تاجر رہنما حاجی عمران خان کاکڑ و دیگر نے شرکت کی چمن سکاوٹس کے بریگیڈیئر شکیل احمد نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ چمن کے غریب عوام کیلئے حکومت بلوچستان کی جانب سے 5 ہزار مفت پاسپورٹ کی فراہمی کا ہدف مقررکیا گیا ہے ان کا فیس حکومت جمع کررہی ہے اور انشااللہ فری ویزہ کی فراہمی کیلئے بھی کام جاری ہے ون ڈاکومنٹ پالیسی کے خلاف غلط فہمیاں پیدا نہ کی جائے چمن کے معاشی و دیگر مسائل کے حل کیلئے حکومت اور ایف سی مل کر کام کررہی ہے تقریب سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا کہ چمن کے عوام کیلئے 90 کروڑ روپے BISP کے تحت مستحقین میں تقسیم کئے اور 25کروڑ روپے کے راشن پیکجز اور کھانے کے اہتمام کئے گئے چمن ماسٹر پلان کو باقاعدہ فنکشنل بنانے کیلئے کوئٹہ چیمبر اف کامرس کے حوالے کیا گیا جس میں چمن کے 3سے 4زار افراد برسر روزگار ہوجائیں گے چمن بارڈر پر ون ڈاکومنٹ پالیسی صرف افغانستان کیلئے نافذ کیا گیا چمن کے شہری تو ہمارے اپنے پاکستانی ہے اس میں افغانستان کی طرف سے پاکستانیوں کیلئے بھی پاسپورٹ لازمی قرار دیا جس پر دونوں ریاستوں نے پالیسی کی نفاذ پر اتفاق کیا پاکستان میں دہشتگردی کے 18 حملوں میں سے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے تھا دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ریاست پاکستان اپنی صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے چمن کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے انشااللہ مذئد پروجیکٹس لانچ کئے جائیں گے ایجوکیشن اور صحت پر بھی کام جاری ہے عوام کی تعاون سے انشااللہ بہت جلد چمن کی قسمت بدلنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے آخر میں فری پاسپورٹ لوگوں میں تقسیم کئے گئے۔