بلوچستان کے وسائل سیکیورٹی کے نام پر ہڑپ کیے جارہےہیں، مولاناہدایت الرحمان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں کوبغیر حساب فنڈزدینے انہیں سیکورٹی کے بجائے کاروبار کی طرف راغب کرنے کے بعد عوام بدحال ،امن وامان کا فقدان اور بدامنی میں اضافہ ہواہے وسائل سے مالامامل بلوچستان کے وسائل سیکورٹی کے نام پر ہڑپ کیے جارہے ہیں ژوب میں بدامنی ،نیٹ ورک کی بندش ،دکی لورالائی زیارت میں ٹرکوں کو جلاناکے ذمہ دارایف سی ،وفاقی سیکورٹی ادارے اورحکمران ہیں سیکورٹی اداروں،ایف سی کے تعاون سے لوگوں کو اغواءکرکے تاوان طلب کرنا ،چیک پوسٹوں پر ٹرانسپورٹرز،تاجرزسے بھتہ لینا منافع بخش کاروبار بن گیا ہے جب تک عوام،تاجروں ،ٹرانسپورٹرز کو تحفظ عوام کو جائز حقوق ،نوجوانوں کوروزگار،ٹرانسپورٹرز،تاجربرادری کو تحفظ نہیں ملتابارڈزکونہیں کھولا جاتا بے گناہ لاتعلق افراد کااغوابند نہیں ہوتا عوامی قوت سے حقوق بلوچستا ن کے پلیٹ فارم سے ہمارااحتجاج جاری رہے گاان خیالات کا اظہارانہوں نے ژوب چمن پارک میں عوامی احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی جلسہ سے جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ،نائب امراے مولانا عبدالکبیر شاکر ،حافظ نورعلی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالناصر،،امیر ضلع فہد خان مندوخیل ودیگر نے خطاب کیامولانا ہدایت الرحمان ودیگر نے خطاب میں کہاکہ بلوچستان ہمارا ہے یہاں کے وسائل ہمارے ہیں ہم ہی ان کے مالک ہیں باہر سے آئے خودساختہ لٹیرے مالکان کے خلاف سب کو متحدہونا ہوگا تمام سیاسی جمہوری قوم پرست قوم کے خیر خواہ قوتوں کومتحد کرکے بلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے پارلیمان ،عدالت اور عوام میں جدوجہد شروع کرناچاہتے ہیں ۔سیکورٹی وحکمرانی کے نام پر حکومت کرنے والے لوٹ مار ،ذاتی فوائد ،بنک بیلنس ،جزیرے خریدنے کیلئے حکمرانی وسیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جس میں عوام کی جان ومال کی سیکورٹی بالکل نہیں ،سیکورٹی ادارے کاروباری ادارے بن گیے ہیں امن کے قیام ،بھتہ خوری ،ٹرکوں کو جلانے ،ٹرانسپورٹرزوعوام کو لوٹنے ،نفرتوں کے خاتمے لیویز وپولیس کو اختیار وسائل دیکر ایف سی کو بلوچستان سے نکالا جائے ۔ مقتدر قوتوں نے بلوچستان میں کاروبار ،بھتہ خوری ونفرتوں میں بدترین اضافہ کر دیاہے،فورسزکی لوٹ ماراور حکمرانوں کا عوام دشمن اقدامات کا راستہ روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔مسئلہ بلوچستان کو فوجی آپریشن اورپولیس گردی سے حل کرنا بہت بڑی غلطی ہے یہ غلط کام کئی بار ہوا اور عوام ملک وقوم اس کے لامحدود مسائل نقصانات کا شکار ہیں ۔بدقسمتی سے ذاتی مفادات ،ڈالرز،کاروبار کیلئے عوام ،اداروں ملک وقوم کو تباہ کر رہے ہیں غلطیاں بار بار دہرائی جارہی ہے جس کی وجہ سے بدامنی،بدعنوانی میں مزید اضافہ ہوا ہے باربار طاقت کے استعمال کی وجہ سے نفرت تعصب بدامنی میں اضافہ کیساتھ جانی ومالی نقصان میں بھی اضافہ ہواہے بدقسمتی سے ریاست کے رٹ ختم ہوگئی ہیں ۔بلوچستان میں سیاست سیاسی قوتوں کو بھی یرغما ل بنادیا گیا ہے سیاست عدالت سمیت ہر طرف مقتدرقوتوں کا قبضہ ہے جمہوریت ،عوام ،صحافت ،عدالت کا منہ بند کیا گیاہے ۔ چوکیدار نے چوکیدار ی کے بجائے کاروبار شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے انصاف ناپید ،بدامنی ،بدعنوانی ،اغواءبرائے تاوان میں اضافہ ہوا جماعت اسلامی بلوچستان کے سلگتے مسائل،امن کا قیام ،امن کے نام پر عوام کو ذلیل وخواربے عزت کرنا ،بھتہ خوری ،لوٹ مار ،غنڈہ ٹیکس ،بارڈر ٹریڈپر قبضہ ،ساحل ،شاہراہوں وچوکوں پر بھتہ خوری جیسے ظلم وجبر لاقانونیت کے خلاف عوامی قوت سے جدوجہد کر رہے ہیں سیاسی قوتوں کو متحد ،امن کے قیام شاہراہوں پر لوٹ مار ،بارڈر بندش کے خلاف آج کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کررہے ہیں جماعت اسلامی کا آل پارٹیز کانفرنس میں سب ملکر مسائل کی نشاندہی ،مشاورت سے حل کی راہ کا تعین اورلائحہ عمل دیں گے سب ملکر اخلاص نیک نیتی کیساتھ بلوچستان کوترقی اور امن کی کوشش کریںگے