پی بی 8 سبی کے ضمنی انتخاب، سیکیورٹی کے لئے ایف سی کی تعیناتی کی منظوری
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینے کے لئے ایف سی کی تعیناتی کی منظور ی دے دی، الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں سیکورٹی کی فراہمی کے لئے ایف سی کو طلب کیا گیا تھا جسکی وفاقی حکومت نے منظوری دے دی ہے ۔ اعلامیے کے مطابق ایف سی 17نومبر کو اسٹینڈ بائی اور کوئیک ری ایکشن فورس کے طور پر فرائض سرانجام دے گی جبکہ سیکورٹی سرانجام دینے والے افسران کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات بھی تفویض کئے گئے ہیں ۔