کوہلو میں کارروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 9 ملزمان گرفتار
کوہلو(قدرت روزنامہ)لیویز فورس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان مختلف مقدمات میں مطلوب تھے اور ان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل احمد بلوچ کے مطابق، گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے صدر لیویز تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔عقیل احمد بلوچ نے بتایا کہ ضلع کے بی ایریا میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف لیویز فورس کی کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں، جس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔