خضدار جدید دور میں بھی سوئی گیس کی سہولیات سے محروم
خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار سردیوں کی سیزن شروع ہوگئی لیکن بدقسمت شہرتاحال گیس جیسی سہولت سے محروم خضدار کے سٹی 12 سال قبل کیلئے منظور کردہ گیس پلانٹ کے افتتاح التوائ کا شکار ہوگیا ہے سو کیوسک گیس پلانٹ کاکام آج تک شروع نہ ہوسکاخضدار سے منتخب عوامی نمائندگان کی خاموشی عوام کے ساتھ دھوکہ اور بدنیتی کے سوا کچھ نہیں 15 لاکھ خضداریوں کو اذیت اور پریشانی میں مبتلاہےخضدار کوابھی تک حقیقی نمائندہ نہیں مل سکا ووٹ اور انتخابات کے وقت لوگوں کی خوشامدی اور سال بھر کی پرانی فوتگی سیاستدانوں کو یاد آتی ہے سیاسی تعزیتوں کیلئے لوگوں کے گھروں تک جاسکتی ہے مگر اج عوام اس مہنگائی کی وجہ سے مشکلات اور پریشانیوں میں مبتلا ہےعوامی نمائندگان کو مجال نہیں اس متعلق اسمبلی فلور میں بات کرسکیں خضدار کے عوام کیلئے 2013 میں 100 کیوسک گیس پلانٹ کی منظوری ایک قوم دوست جماعت کے قائد کی مرہون منت ہے بلکہ برسوں پرانی خواہش اور عوام کی تمنا کو پورا کردیا لیکن بد قسمتی سے اس دور کےدورحکومت کی مدت چند وقت کے بعد پورا ہوکر گیس پلانٹ کی افتتاح رہ گئی حالانکہ گیس پلانٹ کیلئے خضدار سنی میں جگہ بھی مختص ہے مگر بد قسمتی سے آج تک گیس پلانٹ کا افتتاح التوائ کا شکار ہے خضدار کے عوام کو قدرتی گیس کے سہولت کی فراہمی سے محروم رکھا گیا ہے عوامی وسیاسی حلقوں نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی چیف سیکٹریری بلوچستان کمشنر قلات ڈویڑن ڈپٹی کمشنر خضدار ودیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ خضدارکے سٹی کی منظور کردہ گیس پلانٹ کا افتتاح کرکے عوام کو قدرتی گیس کے سہولت سے استعفادہ حاصل کرنے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔