لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے پرویزالہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمہ میں تحریری حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے مونس الہی کے ریڈ نوٹسز اور بیرون ملک سے گرفتاری سے متعلق جے آئی ٹی کو پیشرفت کے احکامات دئیے اور پرویز الہی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ ریڈنوٹسزکی تعمیل کے لیے جے آئی ٹی معاملے کا تعاقب کرے، پراسکیوٹر کے مطابق پرویز الہی تشویشناک بیمار نہیں ہیں۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ پراسکیوٹر کے مطابق پرویز الہی دیگر تقریبات میں شرکت کررہے ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشتیاری ملزمان کی جائیداد قرقی پر رپورٹ جمع کروائے۔
عدالت مقدمہ پر مزید سماعت 28 نومبر کو کرے گی۔
ٹرافی ٹور ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکاری کسی ٹیم کیلئے نہیں بدلا جائے گا، پاکستان اسلام…
سیالکوٹ(قدرت روزنامہ ) پنجاب کے شہر ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ…
کراچی (قدرت روزنامہ)گرین ٹی وی ایک نیا چینل ہے اور یہ اپنی اچھوتی کہانیوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقیناً خواتین دن بھر کا زیادہ حصہ کچن میں گزارتی ہیں لیکن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…