ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت، ہرنائی اور زیارت کے ڈپٹی کمشنرز معطل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی اور ڈپٹی کمشنر زیارت کو معطل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے فرائض میں غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کو بیڈا ایکٹ کے تحت معطل کر دیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اس حوالے سے چیف سیکرٹری نے دو نوں افسران کی معطلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ہرنائی اور زیارت میں پچھلے کچھ عرصے میں دہشت گردی سمیت جرائم کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔