بھارت؛جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزگی، 10 نومولود بچے جاں بحق


جھانسی (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگنے سے دس نومولود بچے جان سے چلے گئے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق واقعہ جھانسی کے لکشمی بائی میڈیکل کالج اسپتال میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی آکسیجن کنٹینر روم میں شارٹ سرکٹ سے ہوئی۔ آئی سی یو میں چوون بچے موجود تھے۔
ریسکیو اہلکاروں نے چوالیس بچوں کو زندہ بچا لیا،مقامی میڈیا کے مطابق کئی نومولود بچوں کو زخم بھی آئے ہیں،حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے لواحقین کیلئے 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔