شہزاد رائے نے اپنی اصل عمر بتا کر سب کو حیران کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت جوان نظر آنے سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے پہلی بار اپنی عمر سے متعلق کھل کر گفتگو کی جس سے ان کی عمر بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق شہزاد رائے نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے پہلی بار محض 13 برس کی عمر میں گٹار بجانا شروع کیا تھا اور انہیں ان کی والدہ نے گٹار خرید کر دیا تھا۔ان کے مطابق ان کے خاندان کے زیادہ تر افراد کو موسیقی سے دلچسپی تھی جب کہ ان کے والدین کو میوزک سے خصوصی لگاؤ تھا، جس وجہ سے انہیں کوئی مشکل پیش نہ آئی۔

ششہزاد رائے نے اسی شو میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گٹار بجانے کی وجہ سے اسکول میں بہت مار پڑتی تھی، اسی وجہ سے ہی وہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو مارنے کے خلاف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی مار کو دیکھتے ہوئے ہی انہوں نے خصوصی طور پر سرکاری اسکولوں میں بچوں کو مارنے کے خلاف مہم چلائی اور انہیں کامیابی بھی ملی۔

گلوکار نے بتایا کہ انہوں پہلی بار 2009 میں سیاسی پس منظر پر میوزک ایلبم ریلیز کیا، جسے کافی پسند کیا گیا، اس کے بعد انہوں نے متعدد گانے سیاسی اور سماجی مسائل پر بنائے۔

اسی پروگرام میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں 1998 میں پہلی بار جنید جمشید، سجاد علی اور علی حیدر سمیت دیگر گلوکاروں کے ساتھ امریکا میں کنسرٹ میں پرفارمنس کا موقع ملا اور اس وقت ان کی عمر محض 19 سال تھی۔

شہزاد رائے کی جانب سے 1998 میں اپنی عمر 19 سال بتانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ اس وقت جب وہ جنید جمشید سمیت دیگر گلوکاروں کے ساتھ امریکا جا رہے تھے تو وہ سب سے کم عمر تھے، اس لیے ہر کوئی ان سے مذاق بھی کرتا رہتا تھا اور انہیں سینیئر گلوکاروں کے ساتھ پرفارمنس کرکے بہت مزہ آیا۔

شہزاد رائے کی جانب سے 1998 میں اپنی عمر 19 سال بتانے سے 2024 میں ان کی عمر محض 45 سال ہوئی۔

شہزاد رائے کو ہمیشہ عمر کے طعنے دیے جاتے ہیں اور ان سے متعلق مذاق کیا جاتا رہا ہے کہ انہیں دیکھنے والوں کے بچے بھی بوڑھے ہوگئے لیکن گلوکار ایسے ہی ہیں۔

ماضی میں ہمیشہ جوان رہنے کے طعنے ملنے پر شہزاد رائے مذاق میں کہ چکے ہیں کہ انہوں نے عمر نہ بڑھنے سے متعلق سپریم کورٹ سے اسٹے آرڈر لے رکھا ہے۔

Recent Posts

اگر آپ کے کچن میں بھی یہ 3 چیزیں ہیں تو فوراً نکال پھینکیے ورنہ بڑا نقصان ہوسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقیناً خواتین دن بھر کا زیادہ حصہ کچن میں گزارتی ہیں لیکن…

7 mins ago

آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کر دیں : شیخ رشید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

13 mins ago

مچھلی تازہ ہے یا باسی؟ چند نشانیاں یاد رکھیں اور صحت خراب ہونے سے بچائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…

29 mins ago

کشمش کھانے کے ایسے حیران کن فوائد جو آپ کو مہنگی دواؤں سے دور کردیں

کراچی (قدرت روزنامہ)ماہرین کہتے ہیں کہ ہم جو کھاتے ہیں وہی نظر آتے ہیں- اگر…

32 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا مبینہ منصوبہ بنالیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے…

41 mins ago

آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کردیں، شیخ رشید

پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی کال سے میرا کوئی تعلق نہیں، آئی کے…

47 mins ago