جعلی ایف بی آر اہلکاروں نے اشیائے خور و نوش سے بھرا ٹرک لوٹ لیا


پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج
لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اصلی پولیس اہلکاروں نے جعلی ایف بی آر اہلکاروں کے ساتھ مل کر اشیائے خورونوش سے بھرا ٹرک روک لیا۔
نوسربازوں نے ٹرک کو تھانہ ساندہ لے جا کر وہاں نوے لاکھ روپے مالیت کا سامان لوٹا اور چودہ لاکھ روپے رشوت بھی وصول کی۔ ایف آئی آر
پولیس نے اے ایس آئی ماجد جہانگیر اور جعلی ایف بی آر انسپکٹر قیصر جوئیہ سمیت پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج کرلیا جس میں اغواء، حبس بے جا میں رکھنے اور اختیارات سے تجاوز کی دفعات لگادی گئیں۔
پولیس کے مطابق تاجر نذیر کی درخواست پر تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ساندہ تھانہ کے اے ایس آئی ماجد جہانگیر اور جعلی ایف بی آر ٹیم نے واردات کی۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔