پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، شعیب شاہین سمیت متعدد رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے
سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ عضنفر کو گرفتار
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال کے پیش نظر پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی، پولیس کے چھاپوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر رات گئے چھاپے مارے گئے جس میں درجنوں کارکنان کو حراست میں لینے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ عضنفر کو گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی رہنما شعیب شاہین کے گھر پر بھی چھاپا مارا۔