مقبول پاکستانی ڈرامہ کابلی پلاؤ انڈیا میں بند کیوں ہوا؟ تہلکہ خیز انکشاف


کراچی (قدرت روزنامہ)گرین ٹی وی ایک نیا چینل ہے اور یہ اپنی اچھوتی کہانیوں کے ساتھ ناظرین کا دل جیت رہا ہے۔ ایسا ہی ایک ڈرامہ کابلی پلاؤ بھی ہے جس میں ایک بہت ہی غیر روایتی جوڑی اور ایک کلاسک رومانس ہے جس نے کہانی کو لاکھوں لوگوں کے لیے دل کو چھو لینے والا بنا دیا ہے۔ کابلی پلاؤ ہر ہفتے یوٹیوب پر ٹرینڈ کرتا ہے اور لوگ یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ باربینا اور حاجی مشتاق کی محبت کی کہانی کیسے آگے بڑھے گی۔

یہ ڈرامہ بھارت میں بھی کامیاب رہا ہے اور بہت سے شائقین سبینہ فاروق کو اس طرح کے پرکشش کردار میں دیکھنا پسند کر رہے ہیں اور تیرے بن میں بھی سبینہ کی ادکاری کو بھارت میں بہت پسند کیا گیا تھا۔ لیکن اچانک شائقین نے سوالات اٹھا دیے کیونکہ کابلی پلاؤ اب بھارت میں دستیاب نہیں تھا اور بھارتی شائقین نہیں جانتے تھے کہ اس کے پیچھے کیا مسئلہ ہے۔
اس سے قبل سبینہ فاروق نے کہا تھا کہ بھارتی شائقین کو جلد اچھا سرپرائز ملے گا اور اب ڈرامے میں شمیم ​​کا کردار ادا کرنے والی نادیہ افگن نے ایک مداح کو آگاہ کیا ہے کہ آخر وہ بھارت میں کابلی پلاؤ کیوں نہیں دیکھ پا رہی ہیں۔
نادیہ افگن نے انکشاف کیا کہ پلیٹ فارم Zee5 نے کابلی پلاؤ کے حقوق خرید لیے ہیں اور بھارتی شائقین جلد ہی اس پلیٹ فارم پر ڈرامہ دیکھ سکیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ اب کابلی پلاؤ ہندوستانی شائقین کے لیے یوٹیوب پر دستیاب نہیں ہے۔