سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر آ گئی
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا تھا تاہم آج قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر آ گئی ہے جبکہ دس گرام سونا 258 روپے سستا ہونے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے پر آ گیاہے ۔ 22 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 148 روپے ہے ۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 2562 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے ۔ چاندی کی قیمت میں آج کوئی ردو بدل دیکھنے میں نہیں آیا ہے ۔