دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے بنے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں13رنز شکست دیتے ہوئے تین میچز کی سیریز 2-1 سے جیت لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں134رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ قومی ٹیم کی جانب سے صرف عثمان خان اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے 38 گیندوں پر 52 رنز کی اننگ کھیلی ۔
قومی ٹیم کے کپتان 16 ، بابراعظم 3 ، صاحبزادہ فرحان 5 ، سلمان آغا صفر ، عباس آفریدی 4 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا اور پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیا جس میں میتھیو شارٹ 32 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ۔ ان کے علاوہ جیک فریزر 20 ، گلین میکسویل 21 ، مارکس سٹونس 14 ، ٹم ڈیوڈ 18 اور ایرون ہارڈی 28 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
پاکستان کی جانب سے حارث روف نے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 ، عباس آفریدی نے 3 جبکہ سفیان مقیم نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔