نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز وطن واپس پہنچ گئے۔
نواز شریف 25 اکتوبر کو لاہور سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔ سابق وزیر اعظم نے دبئی سے لندن،امریکا اور یورپ کا دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 7 نومبر کو جینیوا کے لیے روانہ ہوئی تھیں، وہ لاہور سے خصوصی طیارے سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا پہنچیں تھیں۔
جینیوا میں مریم نواز نے پیرا تھائیرائیڈ کی شکایت کے باعث طبی معائنہ کروایا اور پھر کچھ دن قیام کے بعدوہ لندن آئیں تھیں۔
لندن سے ملک وطن واپسی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔
صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا احتجاج کی کال دینے والے ان شاءاللہ کامیاب نہیں ہوں گے۔