24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات، 2 عہدیدار مستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر کو دی گئی فائنل کال سے قبل پی ٹی آئی پشاور میں اختلافات سامنے آگئے . میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی پشاور سٹی کے سینیئر نائب صدر ملک اسلم اور جنرل سیکریٹری تقدیر علی عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں .

تقدیر علی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے استعفے کا اعلان کیا . سینیئر نائب ملک اسلم نے ہاتھ سے لکھا ہوا اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع پشاور سے مزید عہدیداروں کے استعفے بھی سامنے آسکتے ہیں . میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی ضلعی قیادت مستعفی ہونے والے عہدیداروں کو منانے کی کوششیں کررہی ہے . نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر ارباب عاصم نے کہاکہ عہدوں کی تقسیم کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا، چھوٹے موٹے اختلافات پارٹیوں میں ہوجاتے ہیں . واضح رہے کہ عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دی ہے، جس کی تیاریاں جاری ہیں . اور سلمان اکرم راجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج ایک دن کا نہیں ہوگا، مطالبات کی منظوری تک تحریک جاری رہے گی . . .

متعلقہ خبریں