پنجگور، موبائل ڈیٹا گزشتہ ڈھائی سال سے بند


پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل ڈیٹا نیٹ سروس تاحال بند ھےڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل ڈیٹا گزشتہ ڈھائی سال سے بند ہیں پنجگور/ کے لوگ پی ٹی سی ایل کے نیٹ پر انحصار کررہے ہیں پی ٹی سی ایل سٹی ایریا کے صرفِ15فیصد ابادی کو نیٹ کی سہولت دے رہا ہے ,وہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے نیٹ کی سست رفتار ی آور طویل بریک ڈاؤن معمول بن گیا ہے شہریوں نے اپیل کی ہے کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح ڈسٹرکٹ پنجگور میں بھی موبائل ڈیٹا کو بحال کیا جائے کیونکہ پی ٹی سی ایل کا نیٹ صرف سٹی کے 15فیصد ابادی کو کور کررہاہے باقی علاقے اس دور جدید میں نیٹ کی سہولت سے محروم ہیں عوامی حلقوں نے پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں ای وی او ونگل سروس کو بحال کیا جائے