سبی ضمنی انتخابات ، 3روز کیلئے ایف سی تعینات کردیا الیکشن کمیشن


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سبی میں17نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایف سی بلوچستان کو امن و امان قائم رکھنے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے پر امن الیکشن کے انعقادمیںمعاونت کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے یہ تعیناتی 16 تا 18 نومبر 2024 تک برقرار رہیں گی