خضدار، لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ گرفتار
خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار میں لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ کا سربراہ تین ساتھیوں سمیت گرفتار ملزم عزیر احمد ولد شفیع محمد سکنہ سونیجی کوشک ۔شاہ جہان ولد محمد ابرہیم بنگلزئی سکنہ گزگی خضدار زیرو پوائنٹ حجر اسود ہوٹل ایریا میں لوگوں کو لوٹتے تھے اور اپنے آپ کو انٹیلیجنس ادارے کے بندے ظاہر کرتے تھےسات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ملزم نے بیس سے زیادہ واردات کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔