بلوچ اورپاکستانی قوم اپنے بہادر نوجوانوں کی قربانیوں کو سراہتی ہے، ظہور بلیدی کا قلات چیک پوسٹ حملے پر افسوس کا اظہار


کوئٹہ/قلات(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ظہور بلیدی کا قلات میں شرپسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایکس پر جاری ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بیرونی حمایت یافتہ شرپسند کی بزدلانہ کارروائیاں سیکورٹی فورسز کی مورال کی ٹھیس نہیں پہنچا سکتے۔ بلوچوں سمیت تمام پاکستانی قوم اپنے بہادر نوجوانوں کی قربانیوں کو سراہتی ہے اور انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اللہ تعالیٰ بہادر جوانوں کی شہادت کو قبول کرے اور ان کے لواحقین کو صبر کی توفیق عطا کرے۔